نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت ملکی معیشت سے متعلق اجلاس،معاشی عشاریوں پر بریفنگ دی گئی
اسلام آباد ( آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیراعظم کو ملکی معیشت کے حالیہ اعشاریوں سے آگاہ کیا گیا اور ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مختلف اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موٴثر حکمت عملی کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،اجلاس میں ایران کے ساتھ تبادلے کی تجارت کی موجودہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ،تاجر برادری کے نمائندوں نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کی بحالی کے لیے نگران حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے،
اجلاس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام پر تفصیلی گفتگوکی گئی،وزیراعظم نے امیگریشن اور کسٹمز حکام کو سمندر پار پاکستانیوں کو ہوائی اڈوں پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے گراں قدر خدمات قابل تعریف ہیں، اجلاس میں وزیراعظم کو ملکی معیشت کے حالیہ اعشاریوں کے بارے میں اور معیشت کو مستحکم کرنے کی ممکنہ حکمت عملیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کی تاجر برادری اور صنعتی شعبے کے معروف افراد بھی شریک تھے، جنہوں نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ملک سے سمگلنگ کے سد باب کی سختی سے ہدایت کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے کسٹمز اور امیگریشن حکام کو اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی۔ وزیراعظم کو ایران کے ساتھ تبادلے کی تجارت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز، نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹیوانا، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں نجی شعبے کے معروف صنعت کاروں نے بھی شرکت کی
Comments are closed.