اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سمیت تمام حکومتی سربراہان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے ہر دستخط کر دیئے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کرتے ہوئے اس کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے ہیں اور اعلان کیا گیا کہ آئندہ سربراہ اجلاس روس میں 2025ء میں ہوگا جبکہ رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے8 دستاویزات پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔تمام وزراء اعظم اور جے شنکر نے مشترکہ اعلامیہ و دیگر دستاویزات پر دستخط کیے۔
ایس سی او سیکرٹریٹ رپورٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔ایس سی او سربراہ کانفرنس 2024 اختتام پزیر ہوگئی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے اختتامی کلمات کے بعد کانفرنس کے خاتمے کا اعلان کیا۔آئندہ سال ایس۔ سی او سمٹ روس میں ہوگی۔کنونشن سنٹراسلام آبادمیں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے رکن ملکوں کے درمیان8 دستاویزات پر دستخط کئے گئے ۔ایس سی او ملکوں کے سربراہان کے 23 ویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔رکن ملکوں کے رہنماؤں کی تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی گئی ۔رکن ملکوں نے انسداد دہشتگردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویز پر دستخط کئے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا۔رکن ملکوں کے سربراہوں نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپردکردی گئی ۔وزیراعظم محمدشہبازشریف نے روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباددی،ایس سی او سربراہان کاآئندہ اجلاس کی 2025 میں روس میزبانی کرے گا۔
Comments are closed.