امید پر دنیا قائم ہے اللہ بہتر کرے گا، آئینی ترمیم کے سوال پر فاروق ستار کا جواب

اسلام آبا د(آن لائن)اہم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہسیاسی عمل کے فروغ اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے اگر یہ عدالتی اصلاحات کا ایجنڈا ہے تو ضرور کامیابی ملنی چاہیے ،آئینی ترمیم سے متعلق سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے،اللہ بہتر کرے گا،اس وقت ملک پیچیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے،ایم کیو ایم نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق آنے والے اس بل پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لوگوں کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،آئینی ترمیم سے متعلق اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

Comments are closed.