کراچی(آن لائن)پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد فلپائن کے کالمبا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔پہلے راو?نڈ میں کالبا نے شاہ زیب کیخلاف 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راو?نڈ میں شاہ زیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10-3 اور تیسرا راو?نڈ 18-0 سے جیت کر پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل شاہ زیب نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے ہدایت توماکاکا کو 12-14.16-14 اور 22-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا +87 ویٹ کیٹیگری فائنل میں قازقستان کے کابلان نے پاکستان کے حمز سعید کو 5-1 اور 4-4 پوائنٹس کے مارجن سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لی
Comments are closed.