صدر زرداری سے شہباز شریف کی اہم ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف ایوان صدر پہنچے جہاں پر انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور مجوزہ آئینی ترمیم سمیت ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی بھی موجود تھے، وزیر قانون نے اہم قانونی معاملات پر صدر آصف زرداری کو بریفنگ کیا ،ملاقات میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق حتمی حکمت عملی پر غور کیا جبکہ ملاقات کے دوران حکمران اتحاد نے آج ہر صورت میں آئینی ترمیم منظور کروانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Comments are closed.