سابق وفاقی وزیر‘ سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی سالگرہ اور 26ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سینٹر میں کیک کاٹا

اسلام آباد ( آن لائن) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی سالگرہ اور 26ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سینٹر میں کیک کاٹا۔ ایوان بالا سے 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا میڈیا سینٹر میں آئے اور وعدے کے مطابق اپنے ساتھ کیک بھی لائے۔ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ملکر انہوں نے اپنی سالگرہ اور 26ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں کیک کاٹا اور میڈیا کے نمائندوں کو کھلایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج کی کامیابی کا جشن میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ منا رہا ہوں‘ میری گاڑی کے اندر کچھ پرندے بھی ہیں جو اس خوشی کے موقع پر آزاد کر رہا ہوں۔

Comments are closed.