بنوں ، ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،9 جوان شہید ،پانچ زخمی

راولپنڈی(آن لائن) ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے جنرل ایریا جانی خیل، ضلع بنوں میں فوجی قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوانوں نے شہادت قبول کی جب کہ 5 فوجی زخمی ہوئے۔سیکوآئی ایس پی آر کے مطابق رٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

Comments are closed.