9 مئی کو پیش آنے والے واقعات پر شدید دکھ اور افسوس ہے:اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد:چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے

،پوری قوم نے فوجی تنصیبات، شہداء کی یاد گاروں اور قومی عمارات پر حملوں کی مخالفت اور مذمت کی ہےنیز تمام سیاسی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں نے اس طرح کے اقدامات کو نا مناسب قرار دیا ہے

اس دن جو کچھ ہوا وہ پاکستان کی تاریخ کا سیا ہ باب ہے۔

فوجی تنصیبات ، شہداء کی یادگاروں اور قومی عمارات پر حملوں کو پوری دنیا میں دکھایا گیا اور بد قسمتی سے بھارتی میڈیا میں ان واقعات پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

قابل اطمینان امر یہ ہے کہ ان واقعات کی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مذمت کی ہے اور قوم میں اس حوالے سے ایک اتفاق رائے پیدا ہوا ہے کہ ایسے واقعات قابل مذمت ہیں

مسلح افواج قوم کا فخر اور فوجی تنصیبات ملکی دفاع کی ضامن ہیںمادر وطن کی خاطر جان کی قربانی دینے والے شہداء کی یادگاروں کی عزت وتوقیر ملّی فر یضہ ہے

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات ، قومی عمارات اور عوامی املاک پر حملوں میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے متفقہ میثاق سیاست کی تجویز پیش کی تھی۔اسلامی نظریاتی کونسل اب بھی یہ سمجھتی ہے کہ ملی میثاق سیاست آج کے دور کی اہم ترین ضرورت ہے

تاکہ ملک کی معاشی صورت حال میں استحکام پیدا ہو اور پاکستان دنیا بھر میں ایک قابل احترام ملک کے طور پر ابھرے۔

Comments are closed.