اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نوٹس جاری

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآج بدھ کیلئے نوٹس جاری کر تے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیاہے۔منگل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت ہوئی

،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نیدرخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے مجاز افسر کو طلب کیااورکچھ دیرکے کے لیے وقفہ کیاگیااس دوران اسٹیٹ کونسل پیش ہوئے اور انھوں نے عدالت کوبتایاکہ ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا ایک دن میں تین دفعہ چیک اپ کرتاہے،15اکتوبر کو پمز کا میڈیکل بورڈ کیا اس نے بھی چیک کیا، عدالت نے استفسار کیا اگر ڈاکٹر فیصل طبی معائنہ کرلیں تو اس میں آخر حرج کیا ہے؟

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ کل کیلئے نوٹس کررہا ہوں درخواست پر فیصلہ کروں گا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا اور ان سے جواب طلب کیاہے۔مزید سماعت آج بدھ کوہوگی۔

Comments are closed.