مسٹر یونیورس مقابلے، پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

واشنگٹن / لاہور (آن لائن) پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان نے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہونیوالے مسٹر یونیورس 2024 باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز ابراہیم خان نے کہا کہ مسٹر یونیورس مقابلے میں 44ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا،مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا مگر گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔

Comments are closed.