سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2خود کش بمبار سمیت9 خوارج ہلاک
دو خودکش بمبار اور ایک مطلوب خارجی سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہے
راولپنڈی (آن لائن)سیکورٹی فورسز نے 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج میں دو خودکش بمبار اور ایک مطلوب خارجی سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہے، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، سیکیقرٹی فورسز نے علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،صدر مملکت نے آپریشن کے دوران ۹ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدر نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت کا فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا باجوڑ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،
محسن نقوی نے کہا کہ 9 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز کو ایک اور کامیاب آپریشن پر مبارک باد دیتا ہوں۔ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔قوم کو سکیورٹی فورسز کے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments are closed.