پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس کا دورہ

راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرنے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے آرمی چیف کا استقبال کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق انڈس شیلڈ-2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر القومی مشق ہے ، جس میں 24 فضائی افواج کے دستے شریک ہیں ، جس کے دوران شریک افواج "ساتھ ہیں تو مظبوط ہیں "کے نعرے تلے جدید ترین سہولیات کے تحت انٹرآپریبلٹی اور تربیت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں ، جدت پسندی کے حصول اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگراموں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا

، بعد ازاں، انہوں نے مشقوں کے مختلف آپریشنزبشمول فضائی مظاہرے اورجدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مختلف امور کی انجام دھی کا مشاہدہ کیا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے پاک فضائیہ کی کاوسوں کے بارے میں بتایا گیا ، اس موقع پر پاک ?فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دلکش فضائی کرتب دکھائے ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فضائی عملے سے بھی بات چیت کی اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا، انہوں نے انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے قرار دیا کہ آپریشنل کامیابی کے حصول کے لیے آپسی تعاون انتہائی ضروری ہے، پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر ان سے اظہار تشکر کیا

، اور تربیت اور آپریشنل دونوں حوالوں سے فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ، ائیر چیف نے آرمی چیف کو جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی ، ائیر چیف کا کہنا تھا کہ جاری مشق انڈس شیلڈ 2024 حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اہم کردار ادا کرے گی ، اور فضائی اور زمینی عملے کو عصری جنگی چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تربیت کا موقع فراہم کرے گی۔

Comments are closed.