راولپنڈی (آن لائن) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشری بی بی نے نو ماہ کی گر فتار ی کو دلیری اور حوصلے برداشت کیا ان کی ہمت اورحوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ نہ تو بی بی ہوئی اور نہ ہی خان صاحب کسی ڈیل کے نتیجے میں رہا ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا نو ماہ جیل میں رہنے کے بعد بشری بی بی کو رہا کردیا گیا ۔ انہوں نے بغیر کسی جرم کے انتہائی دلیری سے اس گرفتاری کا مقابلہ کیا ۔ ہر قسم کی سختی بر داشت کی ۔ ہم انکی ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا خان صاحب پر دباو ڈالنے کے لئے بی بی کو جیل میں رکھا گیا ۔ لیکن انہوں نے سب بر داشت کیا ۔ خود جیل آکر گرفتاری دی ۔ امید ہے اب انھیں دوبارہ گرفتار نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس رہائی سے لیڈر رشپ اور کارکن خوش ہیں ۔ خان صاحب بھی جلد رہا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کی باتیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ۔ اگر ایسا ہوتا تو خان صاحب بھی آج جیل میں نہ ہوتے ۔ نہ تو بی بی ڈیل کے ذریعے رہا ہوئی نہ ہی خان صاحب ہو ں گے ۔ انشاللہ خان صاحب کی رہائی بھی میرٹ پر ہو گی۔ انہوں نے کہا سب کو مبارکباد دیتا ہوں ہمارے لئے یہ انتہائی اہم موقع ہے ۔
انہوں نے کہا بی بی کا توشہ خانہ کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا ۔ بی بی نے کوئی گفٹ نہیں لیا ۔ انہوں نے پارٹی میں کسی بھی قسم کے ا ختلاف کی تردید کرتے ہوے کہا کہ جماعت میں کوئی فارو ڈبلاک نہیں بن رہا خان صاحب کی قیادت میں سب متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کے باہر آنے سے بہت مسائل حل ہوں گے ۔
Comments are closed.