دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت،ایمان مزاری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کی استدعا منظور کر لی اور درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے۔ وکیل قیصر امام نے بتایا کہ ایمان مزاری کی طبی صورتحال ٹھیک نہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ایمان مزاری کو کل تک اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں ہی رکھا جائے،خاتون ہونے کی بنا پر کیس کی سماعت پیر کے بجائے کل کیلئے رکھ لیتے ہیں۔عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج ہفتہ تک ملتوی کر دی

Comments are closed.