پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کا پہلے روز کا کھیل ختم
پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان کر 73 رنز بنا لیے
راولپنڈی (آن لائن ) پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کا پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا ۔پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 3وکٹوں کےنقصان کر 73 رنز بنا لیے ۔پاکستان ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کریز پر موجود تھے ۔شان مسعود اور سعود شکیل 16 سولہ رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے ۔
اصائم ایوب 19عبداللہ شفیق 14کامران غلام 3رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر جیک لیچ اور گس اٹکنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 267رنز بناکر آوٴٹ ہو گئی تھی ۔انگلینڈ کی جانب سے جیمی سمتھ 89بن ڈکٹ 52رنز بنا کر نمایاں بلے باز تھے ۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6نعمان نے 3جبکہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.