ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے کوئی بھی آوٴٹ کرے میچ جیتنا ضروری ہے،ساجد خان

راولپنڈی (آن لائن )پاکستان کی جانب سے چھ وکٹیں لینے والے ساجد خان نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے کوئی بھی آوٴٹ کرے میچ جیتنا ضروری ہے ۔سپنر کیلیے وکٹ بنانے پر پی سی بی کا مشکور ہوں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ پہلی اوور کروانا ہے تھا لیکن نعمان کا بعد میں فیصلہ ہوا ۔

کوشش کی تھی کہ سمتھ کی وکٹ ملے ان کا کہنا تھا کہ سمتھ کو جلدی آوٴٹ کرتے تو اتنا ٹوٹل نا ہوتا ،یہ پچ ملتان سے مختلف ہے ،کچھ بال اچھے کیے کچھ انہوں نے غلط کھیلا ،ہمارا فوکس ایک وکٹ تھا اب تین آوٴٹ ہو گء ے ۔اگر شان اور سعود کھڑے رہے تو بڑا سکور ہو گا ،نعمان بہت تجربہ کار ہے وہ بتاتا رہتا ہے ،صرف سمتھ کا مائنڈ تبدیل کر رہے تھے اس لیے اینڈ تبدیل کیا،ہماری کوشش تھی لیکن وہ اچھا کھیلے ،مجھے میچ لینا چاہیے تھا کوشش کی لیکن کیچ نہیں لے سکا ،ملتان میں بھی تماشائیوں نے سپورٹ کیا یہاں بھی کیا۔

Comments are closed.