تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے عملے کو تربیت دی گئی ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے عملے کو تربیت دی گئی ہے تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات سے دور رہنے کے لیے والدین کو بھی اپنی زمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی وزارت اطلاعات بھی جلد اس حوالے سے ایک اشتہاری مہم چلائے گی ہم پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنانا چاہتے ہیں منشیات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم ،فلم اور ڈرامے بنائے جائیں گے تاکہ بچوں کو منشیات سے دور رکھا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی 16 سیکٹر پر ترقیاتی کام جاری ہیں جنوری 2025ء تک فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں سیکٹر آئی 16 سے این فائیو شاہراہ پر موجود میٹرو سٹیشن سے لنک کرے گی جنوری میں وفاقی کابینہ کو اسلام آباد کا ماسٹر پلان جمع کروایا گیا،دنیا سمارٹ سٹی کی طرف جا رہی ہیاسلام آباد پہلے ہی سیف سٹی ہے جس میں سمارٹ سٹی کے فیچرز شامل ہونے چاہئیں اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو مکمل منصوبہ بندی سے تیار کیا گیا ہیانٹرنیشنل ٹینڈرنگ کے ذریعے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی

،سمارٹ سٹی کے تحت ایپ ”مائی اسلام آباد“ شروع کی جا رہی ہیں،ایپ میں تمام سہولیات ہر شہری کو دستیاب ہو رہی ہیں کوشش کی جائے گی کہ انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات جلد حاصل کی جائیں،22 جنوری کو یہ معاملہ کابینہ میں آیا ہیراولپنڈی میں جو علاقے ہیں انہیں اسلام آباد میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہیاگر کوئی رائے ہے تو ان کی رائے کمیٹی کو بھجوائی جا سکتی ہے،سمارٹ سٹی ایپ کے حوالے سے تجاویز دیں،ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف بلوں کی ادائیگی ہو سکے گی بلکہ تمام خدمات اس ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی کرن ڈار پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ امور نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آتے ہی محکمانہ اسپورٹس کو بحال کردیا ہے اس وقت کوئی بھی کھلاڑی بیروزگار نہیں ہے محکمانہ سپورٹس کے تحت کھلاڑیوں کو روزگار دیا گیا ہے کرکٹ ہاکی اور فٹ بال کے کھیلوں میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی سے متعلق شرمیلا فاروقی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ انسداد منشیات فورس ملک بھر میں بہت اچھا کام کر رہی ہے ابھی حال ہی میں تورخم سرحد پر ایک ارب روپے کی منشیات پکڑی ہے اس پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے ہمیشہ اچھے سوالات ہوتے ہیں انسداد منشیات سے متعلق 37 مختلف ممالک کے ساتھ ایم۔او یوز ہوئے ہیں۔منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے لئے سزائے موت ہیبڑے بڑے سمگلرز مافیا کو پکڑا جاتا ییبرآمد ہونے والی منشیات کو بغی تعداد میں نذر آتش کیا جاتا ییانسداد منشیات فورس بہت اچھا کام کر رہی ہیانسداد منشیات فورس کے کئی اہلکار اور افیسرز شہید ہو چکے ہیں تعلیمی اداراں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے مسلے سے انکار نہیں کر سکتے یہ ہم سب کے بچوں کے مستقبل کو معاملہ ہیمیری تجویز ہے کہ اس بارے میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائی کمیٹی میں زرتاج گل سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کو بھی شامل کریں خصوصی کمیٹی اس بارے میں تفصیلی بحث کے بعد متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیمنشیات کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونی چائییان ممالک میں امریکہ برطانیہ سعودی عرب یو اے ای قطر وغیرہ شامل ہیں تعلیمی اداروں کے عملے کو تربیت دی گئی ہیتعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات سے دور رہنے کے لئے معلومات دی گئی ہیں وزارت اطلاعات بھی جلد اس حوالے سے ایک اشتہاری مہم چلائے گی ہم پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنانا چاہتے ہیں وفاق کی خیبر پختونخواہ اور سندھ کو سیف سٹی منصوبے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش پر پیپلز پارٹی نے وزیر اطلاعات کے جوابات کو سیاسی قرار دیدیا اس پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت پشاور اور کراچی کو تعاون فراہم کریں گے کراچی کے امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے پی پی رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یہ سیاسی بات کر رہے ہیں ،کراچی میں سیف سٹی منصوبے پر کام ہو رہا ہے اگر ان کا کوئی سندھ میں ایم پی اے ہوتا تو پتہ ہوتا کہ کتنا کام ہو رہا ہے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اگر مدد لی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہم تو مدد کی بات کر رہے ہیں پی پی رکن نبیل گبول نے کہا کہ لگتا ہے پہلی بار رکن بنے ہیں اسکول کے بچوں کی

Comments are closed.