راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انگلینڈنے 24 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو 42 رنز کے اضافے کے بعد ہیرک بروک 26 ے انفرادی اسکور پر آوٴٹ ہوئے جبکہ کپتان بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ 3، 3، گس اٹکنسن 10، ریحان احمد 7 اور جیک لیچ 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف محض 35 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی۔پاکستان کی جانب نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب 8 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے جبکہ کپتان شان مسعود نے جارحانہ بلیبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 6 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے اور گرین شرٹس کو 9 وکٹوں سے میچ جتوادیا۔ دوسرے روز پاکستان نے 73 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی مزاحمت جلد اختتام پذیر ہوگئی وہ 26 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، محمد رضوان 25، عامر جمال 14، سلمان ا?غا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔آٹھویں وکٹ کی شراکت میں نعمان علی اور سعود شکیل نے 88 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم نعمان 45 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ نعمان علی کے بعد سعود شکیل 134 بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ زاہد محمود صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان 48 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے 4، شعیب بشیر نے 3، گس اٹکنسن نے دو اور جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تاہم اوپنر بین ڈکٹ 12، زیک کرولی 2 اور اولی پوپ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 23 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 بنالیے، عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19 اور کامران غلام 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جو کل دوبارہ کھیل کو آگے بڑھائیں گے۔پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف 267 رنز بناکر آل آوٴٹ ہوگئی تھی۔ انگلش اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس 12، ریحان احمد 6 اور جیک لیچ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔انگلش ٹیم کیلئے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اٹکنسن 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں 91 رنز بناکر جیمی اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گرین شرٹس کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا اسکور کھڑا کریں اور پریشر میں لیکر آئیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتے تاہم کوشش ہوگی ابتدا میں اسپنرز کے ذریعے اٹیک کرکے انگلش بیٹرز کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔
Comments are closed.