دہشگردی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد کا حملہ

اٹک (آن لائن )دہشگردی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد کا حملہ کردیاگیا ۔نامعلوم افراد متعدد قیدیوں کو چھڑوا کر لے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی، شیشے بھی توڑے۔حملے کے بعد وینوں میں سوار متعدد قیدی بھی فرار ہوگئے،وینوں میں اٹک جیل سے پیشی کیلئے لائے جانے والے قیدی سوار تھے۔قیدی وینوں میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی موجود تھے۔

Comments are closed.