اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ‘ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حملے علاقائی امن اور استحکام کے راستے کو نقصان دہ ہے۔ اسرائیل تنازع کے بڑھنے اور پھیلنے کے موجودہ دور کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
Comments are closed.