ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 111 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی (آن لائن)ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 111 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں راولپنڈی سے 66مریض سامنے آئے جس سے رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4191 تک پہنچ گئی ۔راولپنڈی کی مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 260 افراد زیر علاج ہیں۔پوٹھوہار ٹاون سے 49 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی جاری ہیں۔رواں برس 5011 مقدمات کا اندراج جبکہ 1787 مقامات کو سیل کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3207 چالان ٹکٹ جاری اور 2 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Comments are closed.