چناری(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں 77 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہلم ویلی میں بھی یوم سیاہ منایا گیا، ہٹیاں بالا میں ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے کی، شرکاء ریلی نے سڑکوں پر نکل کر کالے جھنڈے،کالی پٹیاں باندھ کربھارت مخالف شدید نعرے بازی اور احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کو بند کرواتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کو آزادی دی جائے،تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ بھرپور اندازمیں منایا گیا یوم سیاہ کے موقع پر ریلی پل بازار سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی ریلی گئی شرکاء ریلی پاکستان ،کشمیریوں کے حق اور بھارت مخالف نعرے بازی کرتے رہے
مقررین خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے اندر غیر ریاستی لوگوں کو پزیرائی دی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، 1947 سے لیکر آ ج تک لاتعداد کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، 6 نومبر 1947 کا دن بھی ہمیں یاد ہے اس واقع کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،لائن آف کنڑول پر بسنے والے کشمیری جن کے ہاتھوں میں کوئی بندوق نہیں ہے ان کے اوپر بھی ظلم وبربریت کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، عالمی برادری 77 سالوں سے ہماری بات نہیں سن رہی ہے جو قابل افسوس ہے 1947ء سے لے کر آج تک مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہوا مسلمان آج بھی بھارت کے مظالم کا شکار ہیں بھارتی تسلط کو مسترد کرتے ہیں، ہم بہادر مسلح افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کنٹرول لائن پر پہاڑوں کی چوٹیوں پر دفاع وطن کے لیے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ،آ ج کے دن سے یہ عظم اور ارادہ کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، ضلعی آ فیسران، انجمن تاجران، سرکاری،غیر سرکاری اداروں کے ملازمین،وکلاء، سول سوسائٹی ،شہریوں,مذہبی نمائندوں،صحافیوں نے بھی شرکت کی، ریلی کے اختتام پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔۔۔۔
Comments are closed.