وزیر اعظم شہباز شریف کی اپنی بھتیجی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی بھتیجی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام لکھا سالگرہ مبارک ہو، مریم بیٹی!: وزیر اعظم شہباز شریف‘ وزیراعظم نے دعا دی کہ آپ کو آپ کی تمام کوششوں میں خوشی، صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔ ہمارے مشترکہ وژن کے لیے آپ کی لگن اور عزم ثمر آور ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے دعا دی اللہ کرے یہ سال آپ کے لیے مزید طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لائے، آمین۔

Comments are closed.