26 آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عابد زبیری نے درخواست دائر کردی

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ میں26 آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عابد زبیری نے درخواست دائر کردی

.عابد زبیری سمیت چھ وکلاء رہنماؤں نے درخواست میں وفاق اور صوبوں کو فریق بناتے ہوئے استدعاکی گئی ہے کہ26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قراردیا جائے۔26 ویں ترمیم کو آئین کے بنیادی حقوق اور بنیادی آئینی ڈھانچہ کے منافی قرار دیا ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے سے روکا جائے۔آئینی ترمیم کی ارکان سے زبردستی ووٹ اور منظوری نہیں لی جا سکتی۔پارلیمنٹ نا مکمل اور اسکی آئینی حیثیت پر قانونی سوالات ہے۔عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔آئینی ترمیم سے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ چیف جسٹس کی تعیناتی مداخلت کے مترادف ہے۔آئینی بینچز کا قیام سپریم کورٹ کے متوازی عدالتی نظام کا قیام ہے۔

Comments are closed.