تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز تشکیل کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز تشکیل کا فیصلہ چیلنج کردیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے 30 ستمبر فیصلہ پر نظر ثانی دائر کردی۔سپریم کورٹ کے 30 ستمبر کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر ملاقات الیکشن ٹریبونلز کی تبدیلی کی وجہ نہیں بن سکتی۔ الیکشن ٹریبونل کا جج کون ہوگا یہ فیصلہ چیف جسٹس کا اختیار ہے۔چار اپریل کو لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار نے چھ الیکشن ٹریبونلز کو نوٹیفائی کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف کمشنر ملاقات کے بعد الیکشن ٹریبونلز کیلئے حاضر سروسز ججز کے نام واپس ہوگئے۔

Comments are closed.