لاہور (آن لائن) نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے سے پریشان نظر آئے، نگران حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا۔
انہوں نے بجلی کی آئے دن بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ٹیکسز سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی بات کوئی نہیں سن رہا، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ بجلی کے بل دینے پڑیں گے۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوتا ہوں کہ متوسط طبقہ اس تنخواہ میں کیسے گزارا کرتے ہوں گے اور بجلی کا بل کیسے ادا کرتے ہوں گے؟ اس وقت جو پاکستان میں صورتحال ہے، یہ بڑا المیہ ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے اس مرتبہ ڈِیڑھ لاکھ روپے بجلی کا بل آیا جو گزشتہ ماہ سے بہت زیادہ فرق نظر آیا۔ ہم کسی نہ کسی طریقے سے گزارا کرلیتے ہیں لیکن پریشانی ان لوگوں کیلئے جو تنخواہ دار ہیں، 30 سے 40 ہزار کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.