راولپنڈی (آن لائن) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے تمام تر اقدامات اور موسم میں قدرے تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی مچھر پر قابو نہ پایا جاسکا ڈینگی وائرس کا شکار راولپنڈی پولیس کا کانسٹیبل جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سیزن میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی راولپنڈی پولیس کا کانسٹیبل خاور یعقوب ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے پر ہپستال میں زیر علاج تھا جو گزشتہ روز جان کی بازی ہارگیا متوفی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں راجڑ میں ادا کر دی گئی کانسٹیبل خاور یعقوب نے سال 2015 میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی ادھر محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 141 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہونے سے ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 4427 تک پہنچ گئی جبکہ راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 270 افراد زیر علاج جن میں ڈینگی کے 68 مریض بینظیر بھٹو ہسپتال، 77 ہولی فیملی، 44 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 27 فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں زیر علاج ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں پوٹھوہار ٹاؤن سے 58 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 20 کیس رپورٹ ہوئے اسی طرح 13 مریض پوٹھوہار ٹاؤن اور 7 چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے لائے گئیجبکہ رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے 10 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اسی طرح ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رواں برس 5077 مقدمات کا اندراج کیا گیا اور لاروا برآمد ہونے پر 1795 مقامات کو سربمہر (سیل) کیا گیا ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 3226 چالان ٹکٹ جاری کر کے مجموعی طور پر 2 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments are closed.