پشاور (آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوے ان کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے بارے بیان پر کہا ہے کہ آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،کتنا دہرا معیار ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا بیرسٹر سیف نے کہا علی امین گنڈاپور دہشتگردی روکنے کیلئے افغانستان سے رابطہ کرنے کی بات کریں تو وہ غدار ہیں لیکن اگر جعلی پنجاب حکومت کی راج کماری مریم نواز سموگ پر بھارت سے رابطہ کریں تو اسے ڈپلومیسی کا نام دیا جاتا ہے
اسی کو کہتے ہیں آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا، یہ ہوتا ہے دہرا معیار ، انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال ہے جعلی راج کماری بتائیں دہشت گردی بڑا مسئلہ ہے یا سموگ خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا سموگ سے انسانی صحت جبکہ دہشت گردی سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے، چچا کی حکومت میں بھتیجی کیلئے سب کچھ حب الوطنی جبکہ دیگر صوبوں کے لئے غداری ہے۔ انہوں نے کہا سموگ پر ڈپلومیسی کرنے پراعتراض نہیں، جعلی حکومت کے دوغلا پن پر اعتراض ہے، کہتے ہیں کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے جو چھپ نہیں سکتی، شریف خاندان کی شادیوں میں نریندر مودی کو دعوتیں دی جاتی ہے، جے شنکر آنے پر شریف خاندان بھنگڑے ڈال رہے تھے۔ انہوں نے کہ میں نے مثبت بات کی تو ایسا واویلا کیا جیسے پاکستان بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا، شریف خاندان کے دوغلے پن کی کوئی حد نہیں ہے۔
Comments are closed.