راولپنڈی (آن لائن)امریکی سفارت خانے کے ایک وفد نے جمعہ کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور تین قیدیوں سے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ سے زائد تک جارہی رہی جس کے بعد امریکی وفد اڈیالہ سے روانہ ہوگیا،اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد نے جمعہ کے روز اڈیالہ جیل آمدپہنچے جہاں انہیں 3 قیدیوں تک رسائی دی گئی ،امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں اسیر 3 ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی
، امریکی سفارتخانے کے وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد کو ملزمان سے ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کرائی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد نے ایک گھنٹے تک قیدیوں سے ملاقات کی،جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالا جیل سے واپس چلے گئے ۔
Comments are closed.