لاہور (آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے لوگ اعلانات کرتے رہ گئے اور مریم نواز نے ناممکنات کو ممکن کر دکھایا۔ ہم ہی غلام ہیں پی ٹی آئی کا نیا سلوگن جلد سامنے آنے والا ہے ۔ فضائی آلودگی انتہا پر ہے، بھارتی سموگ کے اثرات لاہور پر آرہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کبھی کسانوں پر سیاست کرتے ہیں تو کبھی نابینا افراد پر۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ اور ہمت کارڈ کی طرح مینارٹی کارڈ کے اجرا کا بھی اعلان کردیا، دسمبر میں کرسمس تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی وزیرِ اعلیٰ مینارٹی کارڈ کا ابھی اجرا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال میں ملک بھر کے مریض علاج کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں سموگ عروج پر ہے، بھارتی فضائی آلودگی کے اثرات لاہور پر آرہے ہیں۔ کہ بھارت فضائی آلودگی کواس طرح کنٹرول نہیں کررہا جس طرح کرنا چاہیے ،ہم فضاوٴں کوکنٹرول نہیں کرسکتے ، مریم نواز جلد بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کوخط لکھیں گی، طلبہ کوچھٹیاں دینے کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بلوچستان میں سکول پر ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہوں، تمام زخمی بچوں کیلئے ایک ماں کی طرح دعا کرتی ہوں، دہشتگردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،دہشتگردوں کو واپس پاکستان لاکر بسایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 4اضلاع کے اندر ایگریکلچر مالز بنائے جائیں گے، ایک ہزار سپر سیڈرز تقسیم ہوچکے ہیں، اس سال5 ہزار سپر سیڈرز تقسیم کیے جائیں گے، سپر سیڈرز کے اند فصلوں کی باقیات کو جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پہلے کبھی کسی نے کسانوں کیلئے کام نہیں کیا، کسان کل تک 10ارب روپے سے زائد کی خریداری کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی ہمیشہ لاشوں کی تیاری رہتی ہے، کسان کے نام پر الیکشن لڑ لینا یہ بڑا ا?سان ہے، یہ لوگ بچیوں کی عزت تار تارکرانے کا مشن پورا نہ ہونے پر پراپیگنڈا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہی غلام ہیں پی ٹی آئی کا یہ سلوگن جلد آرہاہے، ان کا کہنا ہے ٹرمپ ہی آکر ہماری مدد کریں گے، ٹرمپ کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں کیا لینا دینا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی محبت میں عالمی لابیز پیسہ خرچ کررہی ہیں، بانی پی ٹی آئی 2014 کے دھرنے میں بھی 3 لاکھ لوگ نہیں لاسکے، ان کا مقصد ملک میں فساد اور افراتفری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ان کے جلسے جلوسوں میں شامل تھے، کل عدالتوں نے ان لوگوں کو رہا کردیا، یہ لوگ پشاور سے پاکستان کی تباہی کیلئے نکلے تھے، فوجی تنصیبات پر حملے اور شہدا کی مجسمے مسمار کیے گئے، کنٹونمنٹ میں گھسنے اور جہازوں کو آگ لگانے والوں کا ملٹری ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی دور میں ملٹری ٹرائل ہوتے رہے ہیں۔
Comments are closed.