اڈیالہ جیل میں فارن وفد کا سابق چیئرمین سے کوئی تعلق نہیں نہ کی کسی فارن وفد سے ملاقات ہوئی‘فیصل چوہدری

راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی آئین و قانون کی بالادستی کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے‘ اڈیالہ جیل میں فارن وفد کا سابق چیئرمین سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی ان کی کسی فارن وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔ گزشتہ روز توشہ خانہ کے دوسرے کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ سابق چیئرمین کی گفتگو پر غیر اعلانیہ سنسر شپ ہے ان کی گفتگو رپورٹ نہ ہونے پر ہم احتجاج کرتے ہیں کیونکہ عوام اپنے لیڈر کی گفتگو اور پیغامات سننا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سماعتوں پر سابق چیئرمین کے بات نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ سماعتیں ہی مختصر ہوئی ہیں سابق چیئرمین نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کی ہے سابق چیئرمین نے یہ بھی کہا ہے کہ اسحاق ڈار ایک نالائق آدمی ہے اسحاق ڈار کے ساتھ دوسرے لوگ باجوہ کی ٹیم ہے سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کو بگاڑنا نا لائقی ہے‘ سابق چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی آئین و قانون کی بالادستی کیلئے احتجاج جاری رکھے گی انہوں نے کہا 26 ویں ترمیم کو بھی قبول نہ کرنے کا واضح پیغام دیا ہے جبکہ انہوں نے انتظار پنجوتھہ کے اغواء پر بھی تشویش کا اظہار کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اڈیالہ جیل میں فارن وفد کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں نہ ہی کسی فارن وفد سے ملاقات نہیں ہوئی ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کی ساکھ ختم ہوچکی ہے ان سے معیشت بھی نہیں سنبھل رہی آزاد عدلیہ ہی رول آف لاء کی ضامن ہے عدلیہ آزاد ہوگی تو رول آف لاء قائم ہوسکتا ہے سابق چیئرمین نے جیل ملاقاتوں میں رکاوٹ پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہیں 30 دن سے اخبارات بھی نہیں دیئے جارہے اور ان کو ٹی وی بھی واپس نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.