پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز 6 نومبر کو لندن روانہ ہوں گی

لاہور(آن لائن)پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز 6 نومبر کو لندن روانہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد مریم نواز پہلے غیرملکی دورے پر جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گلے کے انفکیشن کے علاج کے لیے لندن روانگی متوقع ہے۔ مریم نواز نجی دورے پر لندن ہوں گی۔پارٹی ذرائع مریم نواز لندن اپنے علاج کے لیے جائیں گی، وہ لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی، وہ کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔زیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، مریم نواز کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.