سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ،فائرنگ کے تبادلے میں5دہشت گرد ہلاک
شیخوپورہ،کوئٹہ(آن لائن)ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ترجمان کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہو گئے سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل اور فرار ہونے والے انکے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) نے لاہور اور شیخوپورہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد خواتین کو گرفتار کرلیا۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے 5 خواتین دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
Comments are closed.