ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

لاہور(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے ،کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں لاہور میں ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھا ہے اور وہ سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہار کررہے ہیں ۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وفد جس میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پرگامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کااظہارکیا

Comments are closed.