اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قافلے پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش اورشہید اہلکار سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اورزخمی ہونے والے 5 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایف سی اہلکار کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایف سی کے بہادر جوانوں نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہراول دستے کا کردار اداکیاہے۔ ایف سی کے جری جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Comments are closed.