اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وری پاکستانی قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر خارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاکی ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایف سی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہیں۔ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک سے فتنہ الخوارج کی عفریت کے خاتمے کیلئے مصروفِ عمل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
Comments are closed.