وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی‘1لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کرسکیں گے

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ۔وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کے مطابق 1لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔سپانسرشپ اسکیم کے تحت گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ 5ہزار /پر ائیویٹ کا کوٹہ 25 ہزار مختص کیا گیا ہے ۔حج کوٹہ مساوی تقسیم ہوگا ۔کابینہ کی منظوری ملنے کے فوری بعد حج در خواستوں کی وصولی کا شیڈول جا ری کردیا جا ئے گا۔وزارت مذہبی امور نے در خواستوں کی وصولی کیلئے بنکوں کے انتخاب کیلئے خوا ہش مند بنکوں سے25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کر لئے۔اگلے سال سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔حج کو ٹہ کے مطابق پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔حج پالیسی کے مطابق حج کوٹہ گو رنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50فی صد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔وفاقی کابینہ منظور شدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی ۔وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025ء کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

Comments are closed.