اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم شرکت توجہ دلاوٴ نوٹس کا جواب دینے کے لیے وزیر ایوان میں موجود نہیں تھے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حسب روایت جواب دینے کے لیے کوئی وزیر موجود نہیں ہے کوئی حکومت کی طرف سے آئے ہیں جو توجہ دلاوٴ نوٹس کا جواب دیں گے، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومتی بینچز کے حالات دیکھ لیں کل ڈنڈا، جھرلو چلا ہوا تھا منٹسر یہاں لائن حاضر تھے ،کل شرمناک واقعہ ہوا ہیکل ہم نے بلوں پر بات کرنی تھی یہاں آپ نے تین سال سے پانچ سال مدت کردی ہے کتنے لوگوں کے کیریئر ملیامیٹ ہو گئے ہیں بل پر دفاع کمیٹی میں بحث ہونی چاہئے تھی یہ ملک ہے
، یہ راجواڑہ بنا دیا ہییہ اپنے لئے کھڈا کھود رہے ہیں یہ قانون سازی ان کے خلاف استعمال ہوگی پی آئی اے کا ایک بڈر آیا اس نے دس ارب روپے کا کہاان کو اپنی حیثیت کا پتہ لگ گیا ہے؟عمر ایوب نے کہا کہ بشری بی بی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح انہوں نے کیسز کا سامنا کیا ہیبشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت ہیں ، انہوں نے ثابت کیا ہے ملک ترقی نہیں کر رہا، نیچے جارہا ہیدس لاکھ لوگ پاکستان سے چلے گئے ہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں فی الفور فری اینڈ فیئر الیکشن ہونا چاہئیفارم 47 کی حکومت میں سکت نہیں ہیانہوں نے کہا کہ اس وقت گیس کی قیمت میں اضافہ ہونا ہیروپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہییہ لوگ عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں یہ حکومت نہیں ہے، انارکی ہیاس حکومت کا ایک ہی ٹارگٹ ہے، ان کو بانی پی ٹی آئی کا ڈر ہیبانی پی ٹی آئی جس وقت وزیراعظم تھے کہ جی ڈی پی گروتھ ریٹ چھ فیصد تھامیرے سوالات کا آج تک جواب نہیں آیا پنجاب میں اس وقت تحریک انصاف کے کارکنوں اور ممبرز پارلیمان کے خلاف اندھیر نگری لگی ہوئی ہیمریم نواز اس کی ذمہ دار ہیآئی جی اسلام آباد چیف منسٹر کا گالیاں دیتا ہیمحسن نقوی پیراشوٹر یہاں پر بیٹھا ہیوہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو آرڈر کرتا ہیلوگوں کا غم و غصہ گراوٴنڈ پر دیکھیں ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتاہمیں کہا جاتا ہے سیاسی گفتگو نہیں کرنی، کیا ہم وہاں چھولے سموسے بیچنے جارہے ہیں؟
رکن اسمبلی اورنگزیب کھچی نے کہا کہ یہاں کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کئے ہیں اللہ تعالیٰ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو اپوزیشن لیڈر نے کہا ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہیہماری پارٹی کی لیڈرشپ نے ہمارا سودا کیا ہییہ مجھے داد دیں اس دن ہماری پارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا تھا جسے میں نے رکوایا ہیپی ٹی آئی ایک بہت بڑی جماعت ہیآنے والے وقت میں پھر ہمارے حلقے کی عوام کو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہیقومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا
Comments are closed.