ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

اسلام آباد(آن لائن)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی۔سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔نیپرا نے درخواست پر 30 اکتوبر کوعوامی سماعت کی تھی۔نیپراکے مطابق اس سے قبل اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے مزید42 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

Comments are closed.