وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا لائیو سٹاک کے شعبہ کو ترقی دینے کے لیے احسن اقدا

چنیوٹ (آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا لائیو سٹاک کے شعبہ کو ترقی دینے کے لیے احسن اقدام لائیو سٹاک کارڈ کا اجرا 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے مویشی پال افراد کے لیے بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔ جس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 5 نومبر سے ہو چکا ہے۔ لائیو سٹاک کارڈ کے لیے تمام لائیو سٹاک مراکز میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اور اسسٹنٹ کمشنرز نے وٹرنری ڈسپنسریوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور عملہ سے سروس ڈلیوری بارے پوچھا ڈسپنسری پر سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ ویٹرنری آفیسر کو ڈسپنسری پر انتظامات تسلی بخش نا ہونے پر معطل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو سٹاک کے شعبہ میں بہتری کیلئے لائیو سٹاک کارڈ متعارف کروایا۔ جس کیلئے ضلع بھر میں وٹرنری ہسپتال اور ڈسپنسریوں پر 42 آگاہی گرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔ لائیو سٹاک کارڈ کے سر یہ ہر تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلر سے ونڈا، منرل مکسچر اور سائلج خریدا جا سکے گا۔ لائیوسٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80 ہزار فارمرز مستفید ہوں گے۔ مویشی پال فارمر 27 ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کر سکیں گے۔ لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشیوں کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرض حاصل کرسکے گا۔،5 تا 10 نر جانور (کٹڑے یا بچھڑے) کا مالک ہو کسی بھی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو۔ لائیوسٹاک فارمرز کو 4 ماہ میں قرض کی مساوی اقساط ملیں گی،4 ماہ کے بعد پے منٹ کرنا ہوگی۔ مویشی پال فارمرز قریبی ویٹرنری ہسپتال سے لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے PLC اور شناختی کارڈ نمبر 8070 پر میسج بھیجا جا سکے گا۔

Comments are closed.