پارلیمنٹ ہاؤس میں ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے اوراس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط اور پریس گیلری کارڈ منسوخ اور ان کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگائی جائیگی ۔تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے دسویں اجلاس کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بعض صحافی حضرات پارلیمنٹ کی راہداریوں میں اراکین کو روک کر ان کی رضامندی کے بغیر انٹرویو/تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں اور بعدازاں ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس عمل پر اراکین پارلیمنٹ نے شدید تحفظات اور برہمی کا اظہار کیا ہے، اور اس معاملے کو اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹس میں بھی لایا ہے۔لہذا، اس ضمن میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اور اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط، ان کے پریس گیلری کارڈ منسوخ اور پارلیمنٹ ہاوٴس میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔لہذا تمام پارلیمنٹری رپورٹر حضرات سے گزارش ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ ہاوٴس کے اندر کسی بھی قسم کی وڈیو بنانے سے گریز کریں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آپ کی اس تعاون پر مشکور ہوگا۔

Comments are closed.