راولپنڈی(آن لائن)تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی اور وہ ملاقات کئے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر،شبلی فراز،عون عباس بپی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔ اسی طرح شیخ وقاص اکرم،علامہ راجہ ناصر عباس،جمال احسان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔جس پر پی ٹی آئی رہنماء اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے،پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گورکھپور کی جانب روانہ ہوئے۔
Comments are closed.