ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم

اسلام آبا د(آن لائن)اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں پہلی بار "کیس کیڈ” جدید ترین خدمت مرکز کا قیام ڈپلومیٹک کمیونٹی اور غیر ملکی شہریوں کو 12 سے زائد خدمات ایک چھت تلے ملیں گی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم "کیس کیڈ” خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا اس موقع پر کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید،کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس تصدیق، گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن کی سہولت خدمت مرکز میں میسر ہو گی۔غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، رضا کاروں کی رجسٹریشن،گاڑیوں کی تصدیق اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی۔وزیر اعظم کے ویڑن کے مطابق سفراء اور غیرملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، یہ مرکز سفارتی برادری اور تمام مہمانوں کے لیے سیکورٹی و خدمات کی فراہمی کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے،

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خدمت مرکز میں سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے ملیں گے،ڈپلومیٹک انکلیو سمیت پورے دارالحکومت کو خوبصورت بنانا مشن ہے،خدمت مرکز کے قیام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سفارتکاروں کی مابین روابط اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہوں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ 1500 سے زائد پولیس و ایف سی اہلکار اور 20 پولیس گاڑیاں ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور ہیں،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سفارت کاروں کے ہمراہ کیس کیڈ خدمت مرکز کا دورہ بھی کیاوزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز کے مختلف کاوٴنٹرز کا معائنہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیاآئی جی اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کے بارے میں بریفننگ دی تقریب میں شریک سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں کیس کیڈ خدمت مرکز کے قیام پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیاتقریب میں سفارت کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments are closed.