حارث رؤف کی شاندر باؤلنگ، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچریاں
پاکستان نے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی
ایڈیلیڈ(آن لائن )صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز 1-1 سے برابر کر دی،صائم ایوب 82اور عبد اللہ شفیق ناقابل شکست 64 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،حارث رؤف کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ، سیریز کا فیصلہ کن میچ 10نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ، میچ میں شاندار فتح پر وزیراعظم شہباز شریف اور قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، قومی ٹیم اور قوم کو مبارکباد ،سیریز جیتنے کیلئے نیک خواہشات کااظہار۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اورپانچ کیچ ڈراپ کرنے کے باوجود پاکستانی باؤلرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 35 ویں اوور میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کے حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، شاہین شاہ آفریدی 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔کینگروز کی جانب سے ملنے والا 164رنز کا ہدف پاکستان کی ٹیم نے 26ویں اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔صائم ایوب 82اور عبد اللہ شفیق ناقابل شکست 64 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان ٹیم نے میچ کا اچھا آغاز کیا ، آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر میک گرک نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب جیک فریزر میک گرک 13 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری اور میتھیو شارٹ کو 19رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی بال پر بابر اعظم نے کیچ آوٴٹ کیا۔
بعد ازاں میزبان ٹیم کے بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کرنے کی کوشش لیکن حارث روٴف نے اسے ناکام بنا دیا۔انہوں نے جوش انگلس کو 18 رنز پر آوٴٹ کر کے ا?سٹریلیا کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87 رنز پر حارث روٴف نے حاصل کی جب انہوں نے مارنس لبوشین کو 6 کے انفرادی سکور پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ا?وٴٹ کرایا۔ سٹیو سمتھ ا?سٹریلیا کے پانچویں ا?ؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 35 رنز بناکر فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ا?ؤٹ ہوگئیاس وقت ا?سٹریلیا کا مجموعی سکور 101 رنز تھا۔ا?سٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121 اور ساتویں وکٹ 129 رنز پر حارث روٴف نے حاصل کی۔ آرون ہارڈی 14 کے انفرادی سکور پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکسویل کو 16 کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ ہوئے۔ مچل سٹارک آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بناکر حارث روٴف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ایڈم زمپا آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 18 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ جوش ہیزلووڈ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے پاکستان کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 164 رنز کا ہدف دیا۔میچ میں پاکستان کی جانب سے حارث روٴف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نے آسٹریلیاکی جانب سے ملنے والا 164 رنز کا ہدف 26 ویں اوور کی تیسری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کے واحد ا?ؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے جو 82 رنز بناکر ایڈم زمپاکی گیند پر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عبد اللہ شفیق ناقابل شکست 64 اور بابراعظم نے ناقابل شکست 15 رنز بنائے۔یوں پاکستان کی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو نہ صرف 9 وکٹوں سے ہرا دیا بلکہ سیریز میں 1-1 سے برابر کر دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا نے حاصل کی۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ میں شاندار فتح پر وزیراعظم میاں شہباز شریف ، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے پوری قوم ، کرکٹ ٹیم اور چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد پیش کی اور سیریز میں کامیابی کیلئے اسی محنت اور لگن سے کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیک خواہش کااظہار بھی کیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ دس نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائیگا ۔
Comments are closed.