اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون باؤلنگ کر رہا ہے، گیند تو ہاتھ سے ہی نکل رہی ہے : صائم ایوب

ایڈیلیڈ(آن لائن) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون باؤلنگ کر رہا ہے، گیند تو ہاتھ سے ہی نکل رہی ہے۔ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار 82 رنز کی باری کھیل کر قومی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے والے اوپننگ بلے باز نے آسٹریلیوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹیم جیت گئی۔ہم نے مثبت ہونے کی منصوبہ بندی کی اور نتیجہ کے بارے میں نہیں سوچنا لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کیسے کھیلتے ہیں۔

ہم مثبت رہ رہے ہیں اور پرسکون رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو مرضی باولر گیند پھینک رہا ہو، ہم نے اسے ہاتھ سے نکلتے دیکھنا ہے ، یہ کھیل گیند کو دیکھنے، مثبت رہنے اور خود پر بھروسہ کرنے کے بارے میں ہے۔صائم ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ’فتح ہمیشہ آپ کو اعتماد دیتی ہے اور بحیثیت ٹیم ہم اپنی اقدار سے چمٹے رہنے اور مثبت رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔سب کا ساتھ اچھا چل رہا ہے۔ ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ آج کی جیت کا کریڈٹ حارث روٴف کو جاتا ہے لیکن دوسرے باوٴلرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا

Comments are closed.