بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابتک باضابطہ طور پر ٹیم کے دورہ نہ کرنے بارے آگاہ نہیں کیا ، محسن نقوی

لاہور( آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابتک باضابطہ طور پر ٹیم کے دورہ نہ کرنے بارے آگاہ نہیں کیا ، بی سی سی آئی کو پاکستان آنے پر اعتراض ہے تو باضابطہ آگاہ کرے ، اعتراض کیا گیا تو حکومت پاکستان سے رابطہ کروں گا ۔ قذافی سٹیڈیم لاہورکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ میرے پاس بی سی سی آئی کا کوئی پرچہ نہیں آیا ہے ،دو ماہ سے بھارتی میڈیا پر خبریں آ رہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آ رہی

،ان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے حوالے سے ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے ا ٓگاہ نہیں کیا،بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں ا ٓ رہی،آج بھی چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست سے پاک ہو، ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست سے صاف ہو، کسی بھی کھیل میں اس طرح کی سیاست نہیں ہونی چا ہیے ۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ چیمپئنزٹرافی کی تیاری اسی طرح جاری رکھیں گے،امید ہے یہی ٹیم مستقبل میں عوام کو مزید خوشیاں دے گی،ان کاکہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا،اگر بھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طور پر بتایا تو حکومت کے پاس جاو ں گا، حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے، ان کاکہناتھا کہ ،ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی ہے ناکوئی بات ہوگی۔

Comments are closed.