فورسز اور حکومت ملکر دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں، محسن نقوی

کوئٹہ (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے دہشتگردوں کو کیفر دار پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شب سول سنڈیمن ہسپتال ٹراما سینٹر میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 5سے 7ماہ کے دوران میرا دسواں دورہ ہے دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگادہشتگردی کو ختم کرکے دیکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اور حکومت ملکر دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں ۔بدترین دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ بھی کوئٹہ آئے تھے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے آج انسانی حقوق کے چیمپیئن بننے والے کہاں ہیں انسانی حقوق کے علمبردار ایسے واقعات کی مذمت کیوں نہیں کرتے جس میں بے گناہ شہریوں کا بہایا گیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ بلوچ نوجوانوں کون ورغلارہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم ایک کنفلیٹ زون میں رہ رہے ہیں واقعے سے متعلق تحقیقات کرنے کا کہہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والے آج کہاں ہیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے کون سے عوامل بلوچ عوام کو دہشتگردی کی طرف دھکیل رہے ہیں دہشتگردوں کی کوئی قوم نہیں بلوچستان میں کب تک خون کا بازار گرم رہے گا ہمیں اس جنگ کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے تدارک کو یقینی بنایا جاسکے۔

Comments are closed.