آئی سی سی نے چیئمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا
حکومت پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ، ہائبرڈ ماڈل کیخلاف آخری حد تک جانے کا فیصلہ
دبئی، نئی دہلی، اسلام آباد(آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد حکومت پاکستان نے غور کرنا شروع کردیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے آئی سی سی نے ایک چھوٹی سی ای میل کے ذریعے پی سی بی کو بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے کیا جس پر حکومت پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا اور ہائبرڈ ماڈل کیخلاف آخری حد تک جائے گا،
پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی پر زور دیا جائے گا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان میں ہی ہو۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کا ہر فارم پر مقابلہ کرنے اور اپنے موٴقف پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور تو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سمیت بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کریگا۔ سرکاری ذرائع کا مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہو گا، ساری ٹیمیں پہلے بھی پاکستان آچکیں اور اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کیوں نہیں آئے گا؟ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، تمام ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں تو بھارت کیوں نہیں؟ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی اولمپکس 2036کی بولی کے خلاف بھی حکومت نے خط لکھنے کا سوچ لیا ہے
، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چیمپئن ٹرافی میں بھارت نہیں کھیلتا تو 60 فیصد نقصان ہوگا اور اگر چیمپئن ٹرافی میں پاکستان نہیں کھیلتا تو 30 فیصد نقصان ہوگا۔قبل ازیں چیرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ اگر انہیں (بھارتی کرکٹ بورڈ) کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ہمیں تحریری طور پر بتائیں، بھی تک کسی ہائبرڈ ماڈل کے بارے میں بات نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ چمپیئنز ٹرافی میں دنیا کے سرفہرست 8 ٹیمیں حصہ لیں گے، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹیموں میں میزبان پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔
Comments are closed.