حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے سوچ بچار شرع کردی

موجودہ چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ اور پنجاب کے ممبران 27 جنوری کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے

اسلام آباد(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جنوری 2025میں اپنے دو ممبران کے ہمرا ریٹائرڈ ہوجائیں گے ،حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے سوچ بچار شرع کردی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق موجودہ چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ اور پنجاب کے ممبران 27 جنوری کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے ذرائع کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت نے سوچ بچار شروع کردی ہے اور متعلقہ وزارت کو ایسے ریٹارئرڈ بیوروکریٹس اور ججز کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کو اس اہم عہدے پر تعینات کیا جاسکے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ممبر سندھ نثار احمد درانی اورممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی بھی27جنوری کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے ان کی جگہ پر بھی نئے ممبران کی تعیناتی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.