اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف عرب اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے دو ٹوک موقف کا اعادہ کرینگے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر عرب و اسلامی ممالک سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ سعودی عرب کے دورہ کے بعد وزیراعظم آذربائیجان کا دورہ بھی کرینگے ۔
Comments are closed.